Fahad Saalimm urdu poetry

Fahad Saalimm

Fahad Saalimm is a Pakistani urdu poet

Real name: Rana Muhammad Fahad Arshad

Father name: Rana Muhammad Arshad Khan

Date of birth: 02 March 2004

Birth place: Dhanote, Lodhran Pakistan

He is the youngest poet of this era. He wrote his first poetry collection known as “Tum”.
He started writing from 12 years old

May he live long (Ameen)

فہد سالِم🥀

میں لبِ شکوہ کو سی لیتا ہوں

اور ایک تُم ہو کہ دِل کی زبان نہیں سمجھتے

تُمھاری تعلیم کا کیا فائدہ کہ تُم__، آنکھیں نہیں پڑھ پاتے

میری آنکھیں نہیں پڑھ پاتے اور چہرے پر لکھے درد کے عنوان نہیں سمجھتے

میں محبتوں کی تلاش میں، اس دنیا میں کھو گیا

مگر__، جتنا وہ مجھے سمجھتا ہے یہ انسان نہیں سمجھتے

ایک کمرہ

By: Fahad Saalimm

Instagram: @ranafahad814

ایک کمرہ جہاں میں ہوں
اور چند ایک کتابیں ہیں
جہاں کی زمین،
اُداس ہے
اور دیوار پر آویزاں نقش سے
وحشت ٹپک رہی ہے
جہاں میز پر بکھرے
کاغذ کے ٹکڑوں پر کچھ ادھوری غزلیں لکھی ہوئی ہیں
اُس کمرے کے ایک کونے سے
اڑتا سگریٹ کا دھواں مُجھ سے پوچھ رہا ہے
اپنے کچھ یار تھے؟ ہاں تھے
غمگسار تھے؟ ہاں تھے
مر گئے کیا؟ ہاں مر گئے

اُس ایک کمرے میں، میں سگریٹ ہونٹوں میں دبائے،
تمام شعوری اقدار سے
لا شعوری اختیار کرتے ہوئے
تُمھاری یادوں اور فکر سمیت
اپنے زندہ رہنے کی وجہ تلاش کر رہا ہوں
اور سوچ رہا ہوں کہ
کیا عجب ہے کہ اب غمِ رغبت نہیں رہا
لگتا ہے کہ اب عہدِ محبت نہیں رہا

یارِ من!!

ہم کو بھی تمنا تھی کہ چاہے جاتے

✍️فہد سالِم

تُم

تُم

تُم مشرق سے اُگتے ہوئے سورج کی پہلی کرن ہو..!
تُم روحِ قلب.، تُم روحِ من ہو..!
تُمھارا حُسن تالاب میں اُگے کسی کنول کی مانند ہے…،
تمھارے حُسن کو پہاڑوں کے درمیان اِک بہتی جھیل سے تشبہ دی جاسکتی ہے..!
تُم وہ تالاب ہو جو میرے آنگن میں ہر رات..،
چاند کو کُچھ عرصۂ قلیل تک خود میں قید کر لیتا ہے..!
باقی راتیں تو یکسر ٹھہری..!
تُم تو چودھویں اور پندرویں رات کے چاند کو بھی ٹکر دے سکتی ہو..!
تُم اُس مُصور کی آخری اور نامکمل تصویر ہو..،
جس کو دیکھ کر اُس نے خودکشی کرلی..!
تُم پچھلی سے پچھلی صدی کے شاعر کی وہ آخری غزل ہو،
جس کو لکھ کر اُس نے قلم توڑ دیا..!
تُم کسی پارسا شرابی کی مہ کا وہ آخری پیالہ ہو..،
جس کو پینے کے بعد اُس نے توبہ کرلی..!

فہد سالِم